• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جامعہ الازھر کا غزہ کے لیے ادویات اور خوراک بھیجنے کا اعلان

جمعرات 17-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9921
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے غزہ میں منظم صیہونی عسکری جارحیت کے شکار فلسطینیوں کے لیے خوراک اور ادویات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری محکمہ صدقات و زکواۃ کے تعاون سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 50 ٹن خوراک اور دو گاڑیوں پرادویات، جراحی کاسامان اور ہنگامی طبی امداد کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء بھیجی جار ہی ہیں۔

قبل ازیں جامعہ الازھر نے صیہونی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 60 بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت اور تین ہزار کے زخمی کئے جانے کو ’وحشیانہ جرم‘ قرار دیا تھا۔ جامعہ الازھر نے غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام پر زور دیا اور کہا کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین کو دانستہ طورپر نشانہ بنا کر شہید کررہی ہے۔

بیان میں امریکا کی جانب سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے اقدام کی بھی شدید مذمت کی اور اسے فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق غصب کرنے کوشش قرار دیا۔

خیال رہے کہ سوموار 14 مئی سے جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں اب تک 62 فلسطینی شہید اور 3200 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 30 مارچ سے جاری تحریک انتفاضہ میں اب تک 116 فلسطینی شہید اور 12 ہزار زخمی کیے جا چکےہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجامعہ الازھر کا غزہ کے لیے ادویات اور خوراک بھیجنے کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.