• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تیونسی خاتون رکن پارلیمان غزہ کے لئے خواتین کے عالمی قافلے میں شامل

ہفتہ 10-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4318
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تیونس کی ایک خاتون سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نے رواں ماہ کے وسط میں فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے لیے امدادی سامان لے کرآنے والے خواتین فریڈم فلوٹیلا میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تیونس خاتون رکن پارلیمان ایڈووکیٹ لطیفہ الحباشی نے تیونس کے مرکزی پریس کلب میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے جانے والے خواتین کے عالمی امدادی قافلے میں وہ تیونس کی نمائندگی کریں گی۔ خیال رہے کہ یورپ سے یہ امدادی قافلہ 14 ستمبر کو غزہ کے لیے روانہ ہوگا۔ اس قافلے میں یورپی ملکوں کی اہم سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے اداروں کی نمائندہ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

غزہ کی پٹی کے لیے سرگرم انسداد ناکہ بندی کی عالمی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وسط ستمبر کو اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے دو امدادی قافلے’’امل‘‘ اور ’’زیتونہ‘‘ امدادی سامان کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ بحر متوسط کی طرف روانگی سے قبل یہ امدادی قافلے یورپی ملکوں کی دو بندرگاہوں پرمختصر قیام کریں گے۔ اس امدادی قافلے میں 20 ملکوں کی 30 نمائندہ خواتین شرکت کر رہی ہیں جو امدادی سامان کے ساتھ غزہ پہنچیں گی۔

تیونسی رکن پارلیمان لطیفہ الحباشی انسانی حقوق کارکن اور سماجی رہنما ہیں۔ وہ اس قافلے میں شمولیت کے ذریعے تیونسی حکومت اور عوام کو فلسطینیوں کو درپیش معاشی مشکلات کی طرف متوجہ کرنے کی منفرد کوشش کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تیونسی مسلمان ہونے کے ناطے میرا اور پوری قوم کا فلسطینیوں کی مدد کرنا فرض ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتیونسی خاتون رکن پارلیمان غزہ کے لئے خواتین کے عالمی قافلے میں شامل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.