(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے تین یہودی کالونیوں کی مقامی کونسلوں کے چیئرمین کے عہدیداروں کے خلاف کرپشن کے الزامات کے ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہےجس کے بعد ان کے خلاف فرد جرم تیار کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے رمات گان یہودی کالونی کے چیئرمین اسرائیل زینگر، زخرون یعقوب کی مقامی کونسل کے چیئرمین یعوقب ایلی ابو تبول، اور حزور ھگلیلیٹ کے چیئرمین شمعون سویسا کے خلاف کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زینگر نامی یہودی کونسل کے چیئرمین کے خلاف کرپشن کے الزمات ہیں جب کہ رمات گان کالونی کے عہدیدار پر رشوت وصول کرنے اور انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے ساتھ جعلی وعدے کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس نے تینوں عہدیداروں کے خلاف کافی ثبوت اکھٹے کرلیے ہیں جس کے بعد انہیں ناقابل اعتبار قرار دے کر نہ صرف انہیں عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے بلکہ ان کے خلاف اپنے عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
