• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

توسیع پسندی میں سرگرم صہیونی کمپنیاں فلسطینی وسائل لوٹ رہی ہیں

جمعرات 21-01-2016
in عالمی خبریں
0
0Pal 0101
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’ہیومن رائیس واچ‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی توسیع پسندی میں سرگرم یہودی کمپنیاں اور تجارتی فرمیں فلسطینیوں کے وسائل کی لوٹ مار میں ملوث ہیں اور صہیونی حکومت انہیں اس مکروہ حربے میں بھرپور معاونت کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کے نیویارک میں قائم صدر دفتر سے جاری ہونے والے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں مغربی کنارے کے شہروں میں یہودی توسیع پسندی میں سرگرم تنظیمیں ،تجارتی اور تعمیراتی کمپنیاں فلسطینی قومی املاک اور وسائل کو لوٹ رہی ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے ان صہیونی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی املاک کی لوٹ مار کا سلسلہ بند کریں اور انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجارتی اور تعمیراتی کمپنیوں کا مغربی کنارے کے علاقوں میں کسی بھی متنازع سرگرمی میں حصہ لینا خلاف قانون ہے۔ عالمی سطح پر ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کی جاسکتی جو فلسطینیوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کا موجب بن رہا ہو۔

ہیومن رائنٹس واچ کی کمرشل سرگرمیوں اور انسانی حقوق کے شعبے کے ڈائریکٹر اروینڈ گنیسن کا ایک بیان نقل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں انسانی حقوق کےاداروں کی اہم ترین ذمہ داریوں میں صرف امداد فراہم کرنا ہی نہیں بلکہ یہودی توسیع پسندی کی سرگرمیوں کی روک تھام کو لگام دینا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں نصف ملین سے زیادہ یہودی غیرقانونی طورپرآباد ہیں۔ ان یہودیوں کو بسانے کے لیے 237 یہودی کالونیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان کالونیوں میں تجارتی اور کاروباری شعبے میں سرگرم یہودی تنظیمیں اور کمپنیاں فلسطینیوں کے وسائل کو یہودیوں کے لیے استعمال کرتی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتوسیع پسندی میں سرگرم صہیونی کمپنیاں فلسطینی وسائل لوٹ رہی ہیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.