• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تنخواہوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر رام اللہ پولیس کا تشدد

منگل 25-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf teachers protest
0
SHARES
2
VIEWS
 

مقبوضہ مغربی کنارے میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اساتذہ اور دیگرملازمین کا کئی ہفتوں سے احتجاج جاری ہے۔ دوسری جانب صدرمحمود عباس کے ماتحت پولیس اہلکاروں نے تمام اخلاقی روایات کو پامال کرتے ہوئے قوم کے معماروں کو بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق واجبات کی وصولی کے حق میں درجنوں اساتذہ نے رام اللہ میں الفتح حکومت کے سربراہ سلام فیاض کے دفترکے باہردھرنا دے رکھا تھا کہ اچانک ایک سو پولیس اہلکاروں نے نہتے اساتذہ پرہلہ بول دیا۔ اساتذہ کو سرعام سڑکوں پرگھسیٹا اورانہیں کئی گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنا جاتا رہا۔

بعد ازاں انہیں پولیس کی بسوں میں ڈال کر رام اللہ کے دور دراز مقامات میں لے جا کرچھوڑا گیا۔ کئی اساتذہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ رام اللہ پولیس نے اساتذہ کو منتشرکرنے کے لیے کئی بار کوشش کی لیکن انہوں نے اپنا دھرنا بدستور جاری رکھا۔ بعد ازاں پولیس نے ان پرلاٹھی چارج کیا اور اشک آور گیس کے گولے برسائے اور اساتذہ کو نہایت ذلت آمیز طریقے سے گاڑیوں میں ڈال کر ان کا دھرنا ختم کیا گیا۔
 ادھراحتجاج کرنے والے اساتذہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔جب تک حکومت ان کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی نہیںبناتی وہ تشدد کا سامنا کرتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فتح کی حکومت کی کرپشن کہانیوں کے جلو میں سرکاری ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اساتذہ اور مختلف دیگر شعبوں کے ملازمین پچھلے کئی ماہ سے اپنے واجبات کے لیے مسلسل احتجاج کرتے آ رہے ہیں۔ صدر محمود عباس کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.