• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تل ابیب حملہ:اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے خاک میں ملا دیے

جمعہ 10-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1645
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی مزاحمتی، سیاسی اور قومی تنظیموں نے بدھ کے روز اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے جانے والے شہر ’تل الربیع‘ (تل ابیب) میں مزاحمت کاروں کے حملے میں چار اسرائیلیوں کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحسین کی ہے اور حملہ آوروں کی جرات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے خاک میں ملا دیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب حملہ صہیونی وزیرجنگ (وزیردفاع) آوگی گیڈور لائبرمین کی گیڈر بھبکیوں اور دھمکیوں کا رد عمل اور ان کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اس کارروائی نے یہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیل کا داخلی دفاعی نظام انتہائی کھوکھلا ہے جسے دو فلسطینی نوجوان اڑا کر رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

عامی محاذ نے حملہ آوروں کی ہمت اور جرات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دشمن کے دارالحکومت اور انتہائی حساس علاقے میں داخل ہونے کے بعد اس طرح کی کامیاب کارروائی کر کے انہوں نے مزاحمتی قوتوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینیوں کی نئی نسل اپنے حقوق اور آزادی کی جنگ ملک کے چپے چپے میں پھیلے غاصبوں کےخلاف لڑنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

ماہ صیام کی پہلی خوش خبری
تل ابیب حملے پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ کارروائی ماہ صیام کی پہلی خوش خبری ہے۔ حماس کے ترجمان حسام بدران نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں دشمن کی ریاستی دہشت گردی کے اور قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کے لیے جدود جہد جاری رکھیں گی۔

خیال رہے کہ بدھ کی شام اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فلسطینی شہریوں کی فائرنگ سے کم سے کم چار اسرائیلی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔

حماس کے ترجمان نے اس واقعے پرانے رد عمل میں کہا کہ تل ابیب میں ہونے والی مزاحمتی کارروائی نے دشمن کے ناقابل تسخیر دفاع کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے۔ اس واقعے نے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں اور آزادی کے متوالے دشمن کو اس کے صفوں کے اندر گھس کر نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتل ابیب حملہ:اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے خاک میں ملا دیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.