• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترک سالیڈیرٹی وفد کی جنگ زدہ غزہ آمد

بدھ 12-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf turk delegation in gaza
0
SHARES
0
VIEWS
 

اہالیاں غزہ سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی اور عرب وفود کی غزہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ترکی سے ایک وفد جنگ زدہ بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے غزہ پہنچا۔ وفد اپنے ہمراہ غذائی سامان بھی بطور امداد ساتھ لایا ہے۔  رفح کراسنگ پر خدمات سرانجام دینے والے ایک عہدیدار نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ پانچ ترک مہمان غذائی مواد سے بھرے دو کنٹینرز کے ہمراہ رفح سرحد کے راستے غزہ آئے ہیں۔ ترک سالیڈیرٹی فاؤنڈیشن کے سربراہ اونال اوزتورک نے بتایا کہ ان کی تنظیم گزشتہ مہینے اسرائیلی حملے کے بعد سے ہی مقامی تنظیموں کے ذریعے فلسطینی بھائیوں کی امداد کرتی چلی آ رہی ہے۔ اوزتورک کے مطابق ان کی تنظیم نے جنگ سے متاثرہ افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں کے لئے امدادی سامان بھیجا ہے۔ نیز نادار فلسطینی خاندانوں کی امداد کے لئے خصوصی پیکج تیار کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم غزہ میں جاری منصوبوں کا جائزہ لینے آئیں ہیں تاکہ فلسطینی بھائیوں کی مزید ضروریات کی تکمیل کا سامان بہم پہنچایا جا سکے۔

 
 
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.