• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکی ۔ اسرائیل تعلقات کے قیام کی راہ میں صدر ایردوآن رکاوٹ ہیں:اسرائیلی جنرل

منگل 22-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0739
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ڈپٹی آرمی چیف جنرل یائیر گولان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے مگر ترک صدر رجب طیب ایردوآن دو طرفہ تعلقات کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل یائیر گولان نے ترکی کو’’مشکلات پیدا کرنے والی ریاست‘‘ قرار دیا۔ بعد ازاں عبرانی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ترکی میں طاقت ور اسلام پسند حکمراں جماعت اور رجب طیب ایردوآن جیسے مضبوط مگر اسرائیل مخالف صدر موجود ہیں دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات کی بحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا بلکہ اسرائیل کو ترکی جانب سے مشکلات ہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے کےلیے تیار ہیں مگر اپنے مفادات اور اقدار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کی موجودہ حکومت اور اسرائیل کے درمیان مفادات کا ٹکراؤ ہے جب تک نظریات میں ہم آہنگی نہیں ہوگی اس وقت دوستانہ مراسم کے قیام کی راہ ہموار نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ موجودہ ترکی انتہائی درجہ کی مشکلات کھڑی کرنے والی ریاست ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور ترکی کےدرمیان سنہ 2009 ء میں اس وقت تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی۔ بعد ازاں سنہ 2010 ء میں غزہ کی پٹی امدادی سامان لے جانے والے ترکی کے بحری جہاز مرمرہ پر اسرائیلی بحریہ نے حملہ کرکے 10 ترک شہریوں کو شہید اور 50 کو زخمی کرنے کے بعد قافلے میں شامل 600 امدادی کارکنوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اس واقعے نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineترکی ۔ اسرائیل تعلقات کے قیام کی راہ میں صدر ایردوآن رکاوٹ ہیں:اسرائیلی جنرل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.