• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 16 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکی میں پناہ لینے والے ہزاروں فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ ہوچکا

بدھ 06-01-2016
in عالمی خبریں
0
Turkey refugeess
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز ۔مرکز اطاعات) ترکی میں خانہ جنگی کے بعد اپنی جانیں بچانے کےلیے ترکی پہنچنے والے ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طورپر جنوبی ترکی کے علاقوں کیلیس، ریحانیہ، اروفا، کھرمان مرعش، نیزب، مرسین اور انطاکیا میں پناہ گزین فسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی ترکی میں پہنچنے والے ہزاروں فلسطینیوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات میسر نہیں ہیں۔ شدید سردی کے موسم میں انہیں برف باری اور بارش کے عالم میں بھی کھلے آسمان تلے رہنا پڑ رہا ہے۔ آگ لگانے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ کرائے پرمکان حاصل کرنا اور بھی زیادہ مشکل ہوچکا ہے۔

سب سے زیادہ مشکلات کم عمربچوں، بیماروں، خواتین ور طلباء کو درپیش ہیں۔ شامی حکومت کی جانب سے اسکولوں سے نکالے گئے طلباء کی بڑی تعداد ترکی پہنچ چکی ہے مگر وہاں بھی وہ تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم ہیں۔

ترکی میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر انقرہ حکومت نے بھی پناہ گزینوں کے لیے قوانین مزید سخت کردیے ہیں۔ ترکی نے ملک میں داخل ہونے والے غیرملکیوں کے لیے ویزہ کی شرط لازمی قرار دی ہے۔ شام سے ترکی پہنچنے والے بیشتر افراد اسمگلروں کے ذریعے وہاں پہنچتے ہیں مگر ان کی زندگیاں بدستور خطرات کا شکار ہیں۔

ترکی میں مشکلات میں گھرے فلسطینی پناہ گزینوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں، امدادی تنظیموں اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ گزینوں کی مدد کریں تاکہ زندگی اور موت میں گھرے فلسطینیوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

خیال رہے کہ شام میں سنہ 2011 ء کے بعد سے جاری بغاوت کے دوران لاکھوں شہری پڑوسی ملکوں میں پناہ لینے پرمجبور ہوئے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد شام میں مقیم فسطینی پناہ گزینوں کی بھی شامل ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineترکی میں پناہ لینے والے ہزاروں فلسطینیوں پرعرصہ حیات تنگ ہوچکا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.