(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی میں آئندہ ماہ ہونے والی فلسطین کانفرنس کی تیاریاں عروج پرہیں۔ اس کانفرنس میں ترکی میں موجود تمام فلسطینی تنٖظیمیں، ادارے، تھینک ٹینک اور انجمنیں حصہ ہیں گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق استنبول میں 17 جولائی کو منعقد ہونے والی کانفرنس کے لیے’’ترکی میں موجود فلسطینی اور قومی ایشوز‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔اس کانفرنس کے اغراض ومقاصد میں ترکی میں فلسطینیوں کے حقوق، مسئلہ فلسطین سے متعلق آگاہی، فلسطینی باشندوں کے حقوق، ان کی سیاسی، قانونی اور مالی امداد، غزہ کی پٹی کا اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ محاصرہ اور اس ختم کرنے کے لیے لائحہ عمل، اسرائیلی قید خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اور ان کی رہائی کے لیے جدوجہد اورفلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے لیے کوششیں شامل ہیں۔
کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین محمد مشینش نے بتایا کہ کانفرنس میں ترکی میں مقیم فلسطینی کمیونٹی، فلسطینی پناہ گزین، ترک شہری، استنبول اور انقرہ کی شہری حکومتوں کی انتظامیہ، زمیر اسٹاک ایکسچینج، فلسطینی طلباء اور ترکی میں مقیم فلسطینی خاندان بھی شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں شرکت کے لیے ترک پارلیمنٹ میں فلسطین۔ ترکی فرینڈ شپ گروپ، عرب ممالک اور نمائندہ فلسطینی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔