(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق ترکی نے غاصب صہیونی حکومت سے تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما صالح عاروری کو ملک سے نکال دیا ہے۔
کہا جارہا ہےاسرائیل نے ترکی سے تعلقات کی بحالی کے لیے حماس کے رہنما کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ترکی سے حماس کے اس رہنما کے نکالے جانے کے بعد ترکی اور حماس کے درمیان تعلقات ابہام کا شکار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترکی کی پالیسیاں امریکی، اسرائیلی اور سعودی خواہشات پر استوار ہیں اور ترکی فلسطینی مسلمانوں کا حقیقی حامی ملک نہیں ہے۔