(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترکی کے وزیرخارجہ نے بیت المقدس میں ترکی کی سرگرمیوں کو اشتعال انگیز قراردینے کے اسرائیلی وزیرخارجہ کے بیانات پر اسرائیلی قابض حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاويش أوگلونے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے انتخابات سے قبل ایک بار پھر اپنے "گھناؤنے کھیل” کے ساتھ آغاز کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ کہ اسرائیل انتخابات سے قبل اوچھے ہتھگنڈوں پر اترآیاہے ، ترکی یروشلم میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے لکھا ، "مقبوضہ فلسطین میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کبھی نہیں چھوڑیں گے "
A dirty game is once again being played in #Israel at election time. Will never give up supporting our Palestinian brothers&sisters in East Jerusalem, capital of #Palestine under occupation and defending the Palestinian cause.
— Mevlüt Çavuşoğlu (@MevlutCavusoglu) August 26, 2019
یاد رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاويش أوگلو کا بیان اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کے جواب کے طور پر سامنے آیا ہے جنھوں نے اپنی اسرائیلی حکومت سے "مشرقی یروشلم میں ترکی کی اشتعال انگیزی اور اسرائیل کے خلاف فسلطینیوں کی بغاوت کو روکنے کے لئے اقدامات کا ایک پیکیج تیار کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔”
