• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکی اور سعودی عرب میں قربت سے اسرائیل پریشانی سے دوچار

پیر 09-02-2015
in عالمی خبریں
0
plf turkey-saudia
0
SHARES
0
VIEWS

عالم اسلام میں پائے جانے والے اختلافات کو اسرائیل اپنے لیے ایک نعمت سمجھتا ہے اور اتحاد کی کسی بھی کوشش کو صہیونی ریاست کے زوال کی علامت قرار دیتا ہے۔ ان دنوں ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کے اشارے ملے ہیں جس پر اسرائیل سخت پریشانی سے دوچار ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت دنوں مسلمان ملکوں کے درمیان  بہتر ہوتے تعلقات کو اپنے تزویراتی مفادات بالخصوص مشرق وسطٰی میں اسرائیلی مفادات کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

اسرائیل کے انٹیلی جنس وزیر یوفال شٹائنٹس نے 48 گھنٹوں میں ایک سے زاید مرتبہ ترکی۔ سعودی عرب قربت کے نتائج پر انتباہ کیا۔ انہوں‌ نے کہا کہ خطے کے مسلمان ملکوں کی صفوں میں اتحاد سے اسرائیل کے مفادات خطرے میں ‌پڑ سکتے ہیں۔

عبرانی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے کہا کہ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہتر ہونے ہونے سے خطے کے مسلمان اور عرب ممالک کو فائدہ پہنچے نہ پہنچے کم سے کم شدت پسند قوتوں کو ضرور فائدہ ہوگا اور یہی ہمارے لیے خطرے کا موجب ہے۔

انہوں ‌نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ترکی کے ساتھ قربت مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے اثرونفوذ کا ایک رد عمل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن خود بھی ایک انتہا پسند شخص ہے جو انتہا پسندی کو فروغ دینے کا موجب بن رہا ہے۔

انہوں ‌نے امید ظاہر کی کہ امریکا خطے میں اسرائیلی مفادات کے دفاع کے لیے تل ابیب کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دے گا جس کے نتیجے میں اسرائیل یا امریکا کے خطے میں مفادات کو خطرہ لاحق ہوجائے۔ صہیونی انٹیلی جنس وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون ہمارے لیے خطرہ ہے اور کون نہیں ہے۔ خطے کے مسلمان اور عرب ممالک کے مابین قربت اسرائیل اور امریکا دونوں کے مفاد کے خلاف ہوگی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.