• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تاریخ واقعہ: اسرائیلی کابینہ کا اجلاس مقبوضہ گولان میں

اتوار 17-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1039
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس اتوار کے روز مقبوضہ گولان کے علاقے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی کابینہ کا اجلاس شام کے گولان کے علاقے میں ہورہا ہے جس کے ذریعے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ مقبوضہ گولان سے انخلاء کسی طور عمل میں آنے والا نہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ہی اس اقدام کا فیصلہ کیا تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام پہنچ جائے کہ گولان سے اسرائیلی انخلاء کا حال یا مستقبل میں ہر گز کوئی آپشن نہیں ہے۔
گزشتہ چند روز کے دوران یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ شام میں جاری تنازع کے کسی بھی حل میں گولان کے علاقے کو بھی شامل کیا جانا چاہیے جس پر اسرائیل نے 1967ء کے جنگ میں قبضہ کرلیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شام کےنائب وزیرخارجہ فیصل مقداد نے اپنی گفتگو میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کے جولان کے علاقے کے بارے میں دئے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ شام کی ملکیت ہے اور شام کاہی حصہ ہے – انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق یہ ایک مقبوضہ علاقہ ہے جو درحقیقت شام کی ملکیت ہے- شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ جولان کے علاقے میں اقوام متحدہ کے فوجیوں کی موجودگی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ یہ ایک مقبوضہ علاقہ ہے – ان کا کہنا تھا کہ شام صیہونی حکومت کی تسلط پسندی کے مقابلے میں اپنی استقامت جاری رکھے گا اور اس کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا – واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے اتوار کو اپنی کابینہ کے اجلاس میں عالمی برادری سے کہا کہ وہ جولان پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کر لے – نتن یاہو نے ایک اشتعال انگیز اقدام کے تحت اپنی کابینہ کا اجلاس مقبوضہ جولان میں کیا تھا- اسرائیل نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں جولان پر قبضہ کیا تھا- صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے جولان کے مقبوضہ علاقے میں اپنی کابینہ کا یہ جلاس ایک ایسے وقت کیا ہے جب جولان سے پیچھے ہٹنے کے لئے عالمی برادری کا ان پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے- خیال کیا جاتا ہے کہ اگر شام سے متعلق جنیوا مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلتا ہے تو اس میں جولان سے اسرائیل کی عقب نشینی کا بھی مطالبہ شامل ہوگا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتاریخ واقعہ: اسرائیلی کابینہ کا اجلاس مقبوضہ گولان میں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.