استنبول – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) دنیا بھر میں پھیلے لاکھوں فلسطینیوں کی نمائندہ جنرل کانفرنس آج سے ترکی کے صدر مقام استنبول میں شروع ہوگئی ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مندوبین شرکت کررہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کانفرنس میں سول سوسائٹی، فلسطینیوں کےحقوق کے لیے کام کرنے والی غیر فلسطینی تنظیمیں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مندوبین اور اسلامی تحریکوں کے رہنما اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔دو روزہ کانفرنس کا اختتامی سیشن کل اتوار کی شام ہوگا جس میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں قراردادین بھی منظور کی جائیں گی۔
فلسطینی آبادی کا کل 50 فی صد دوسرے ملکوں میں تارکین وطن یا پناہ گزین کے طور پر رہ Â رہا ہے۔ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب صہیونی گد جسد فلسطینی کو نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں۔ اس کانفرنس کی منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ کانفرنس کے دوران آزادی کے لیے جاری جدو جہد کی حمایت اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے لیے آواز بلند کریں گے۔