• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس کو غاصب دہشت گردوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا: ترک صدر

منگل 25-09-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala9362
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ جو ہمارا قبلہ اوّل ہے کو دہشت گردوں اور غاصبوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ہمارے نظریے اور عقیدے کے مطابق ظلم کو قبول کرنا بھی ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ ہم نے اپنی عزت وناموس کی بقاء کے لیے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

ترک صدر نے جمہوریت کے علم بردار بڑے ملکوں کی فلسطین کے حوالے سے مجرمانہ غفلت پر مبنی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے علم برداروں کو فلسطینی شہریوں کے وحشیانہ قتل عام پر زبان کھولنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔ انہیں صرف غاصب صیہونی مظلوم دکھائی دیتے ہیں۔

صدر ایردوآن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی طرف سے کھلے عام قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک شمالی شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے کے علاقوں کے حوالے سے مؤثر اقدامات کا پابند ہے۔ جس طرح فرات کی ڈھال اور زیتون کی شاخ آپریشن کے دوران محفوظ زون قائم کیے گئے، اسی طرح ادلب میں بھی محفوظ زون قائم کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اور عالمی ادارے شام، بوسنیا، کوسوو، روانڈا، یمن اور فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش ہے۔ ترکی نے شام کی مظلوم عوام کے لیے سب سے بڑھ کر امداد فراہم کی اور ان کا بوجھ اٹھایا۔ ہم نے شامی عوام کے لیے اپنے ملک کے دروازے کھول دیے اور اب ہم شام میں جنگ ختم کرنے کے لیے سفارتی مساعی میں ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس کو غاصب دہشت گردوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا: ترک صدر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.