• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس کا ایک گراؤنڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام منسوب

جمعرات 10-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala5861
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ نے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے اعلان کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تکریم کے لیے القدس کا ایک اہم گراؤنڈ ان کے نام موسم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی ریاست کی نام نہاد بلدیہ کے چیئرمین نیئر برکات نے نئے امریکی سفارت خانے کے بالمقابل موجود ایک گراؤنڈ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام منسوب کیا ہے۔

عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سوموار کو امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے موقع پر جشن کے طور پر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ صدر ٹرمپ سے شکریے کے طور پر القدس کا ایک اہم چوک اور اس سے متصل گراؤںڈ ان کے نام منسوب کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ القدس میں اسرائیلی بلدیہ نے ایک سال قبل اس وقت ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی تیاریاں کررہے تھے۔ اس کمیٹی کے ذمہ بیت المقدس کے اہم مقامات کے ناموں کی تبدیلی کا کام سونپا گیا تھا۔ ناموں کی تبدیلی کے ضمن میں القدس میں ایک اہم مقام کر ٹرمپ کے نام موسوم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اس کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی۔

بیت المقدس کے اسرائیلی میئر نیر برکات کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ یہودیوں کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا ذریعہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہودی قوم ان کے ساتھ گہری محبت اور عقیدت رکھتی اور ان کا بے حد احترام کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس کا ایک گراؤنڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام منسوب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.