مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جمعہ کی شام جبل مکبر کے مقام پر فائرنگ اور پٹرول
بم حملوں کے نتیجے میں کم سے کم چاراسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعضکی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی میڈیا کے مطابق جبل مکبر کے مقام پر اسرائیلی ملٹری پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور ان پر پٹرول بم پھینکے۔ جس کے نتیجے میں کم سے کم چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایک مقامی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی”صفا” کے مطابق فائرنگ کے واقعےکے بعد صہیونی فوجیوں نے جبل مکبر اور اس کے مضافات کو گھیرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا تھا تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی۔