(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں واقع ’’ٹیڈی‘‘ اسٹیڈیم کی دیواروں پریہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں، عرب شہریوں، مسلمانوں اور اسلام کے خلاف توہین آمیز عبارات کی چاکنگ کی ہے۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے نسل پرستانہ چاکنگ کے الزام میں چھ افراد کوحراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم کی دیواروں عبرانی زبان میں اسلام، عرب، فلسطینی اور مسلمان مردہ باد کے نعرے تحریر کیے گئے ہیں۔
ادھر بیت المقدس کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہرمیں توہین آمیز اور نفرت پھیلانے والے نعروں کی چاکنگ میں ملوث 6 لڑکوں کوحراست میں لیا ہے۔ ان کی عمریں 15 اور 16 سال کے درمیان ہیں۔