مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کے کیسز کی آج جمعہ سے دوبارہ تحقیقات شروع ہو رہی ہے۔ پولیس کے حکام آج وزیراعظم سے کرپشن کیس’پیزک‘ جسے میڈیا میں کیس 4000 کے طور پر جانا جاتا ہے کے بارے میں پوچھ تاچھ کرے گی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس کرپشن کیسز کے شواہد کے مطابق سوال جواب کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس وزیراعظم کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میںÂ لینے کی سفارش بھی کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے کیسزکی کئی سال سے تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے تین کیسز میں ایک کیس 1000، دوسرا 2000 اور تیسرا 4000 نمبر کے ساتھ مشہورہے۔