مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے کرپشن اسکینڈل میں دو وزیروں پر بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی شبے کی بنیاد پرÂ پولیس نے دونوں وزیروں سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے وزیراعظم ہاؤس میں صیہونی وزیراعظم سے بھی کرپشن کیسز میں تفتیش کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی 2 کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے وزیر ماحولیات ‘زئیف الکین’ اور وزیر سیاحت ‘یریو لیوین’ سے کرپشن کیس 1000 اور 2000 میں ملوث ہونے کے الزام میں پوچھ گچھ کی۔دوسرے کیس یعنی مقدمہ 2000 میں نیتن یاھو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اخبار یدیعوت احرونوت کے مالک اور کاروباری شخصیت ارنون موزیز کو نوازنے کے ساتھ مخالف اخبار "یسرائیل ھیوم” پر پابندیاں لگانے کی کوشش کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں وزیروں سے پوچھ تاچھ ان کیسز میں گواہی کو مضبوط کرنے کے لیے ہے۔ دونوں وزراء نے نیتن یاھو کی کرپشن سے متعلق پولیس کو اہم معلومات دی ہیں۔