• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بلغاریہ میں قتل ہونے والے فلسطینی رہنما کے جسم پرہولناک تشدد کے نشانات

منگل 22-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0738
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فروری کے مہینے میں بلغاریہ میں جلا وطن فلسطینی رہنما کے وحشیانہ قتل کی تحقیقات کرنے والی بلغارین ٹیم نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عمرالنایف کو ہولناک تشدد کرکے قتل کیا گیا کیونکہ ان کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقتول فلسطینی رہنما اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رکن عمر النایف کے اہل خانہ نے رام اللہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلغارین حکام نے النایف کے قتل کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرنے کے بعد اسے میڈیا کو جاری کردیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلغاریہ کے صدر مقام صوفا میں قائم فلسطینی سفارت خانے کے قریب عمر النایف اور قاتلوں کےدرمیان کافی دیر تک کشمکش رہی۔ اس کے جسم پر لگے زخم اور تشدد کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں نے النایف کو وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ عمر النایف گذشتہ ماہ صوفا میں قائم فلسطینی سفارت خانے کے باہر پراسرار طورپر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی میت خون میں لت پت تھی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس کارروائی میں کون ملوث ہوسکتا ہے۔ البتہ عوامی محاذ اور مقتول فلسطینی لیڈر کے اہل خانہ نےاس کارروائی کا الزام اسرائیل پرعائد کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل چونکہ ایک عرصہ سے النایف کو بلغاریہ سے واپس لانے کے لیے کوشاں رہا ہے مگرناکامی کے باعث اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے موساد ے ایجنٹوں نے النایف کو بلغاریہ میں قتل کردیا۔

عمر النایف کے اہل خانہ نے بتایا کہ بلغارین حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ النایف کو قتل کرنے سے قبل وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کی کمر اور جسم کے دوسرے حصوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔

النایف کیس کی وکیل فالیکا اںڈونوفا نے بتایا کہ ماہرین اس نتیجے تک پہنچے ہیں کہ قتل سے قبل عمر النایف اور قاتلوں کےدرمیان دیر تک ہاتھا پائی ہوتی رہی ہے۔ حملہ آوروں نے النایف کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور وہ ان کی موت تک تشدد کرتے رہے ہیں۔

ادھر مقتول فلسطینی لیڈر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ عمر النایف کا جسد خاکی اس وقت تک وصول نہیں کریں گے جب تک قاتلوں کا پتا چلا کران کے خلاف قرار واقعی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ النایف کے اہل خانہ نے اپنا کیس بلغاریہ کی سپریم کورٹ اور یورپی یونین کی اعلیٰ عدالتوں میں لے جانے کی بھی تیاریاں شروع کردی ہیں تاکہ النایف کے وحشیانہ قتل کی باریک بینی سے تفتیش اور تحقیقات کی جا سکے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبلغاریہ میں قتل ہونے والے فلسطینی رہنما کے جسم پرہولناک تشدد کے نشانات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.