(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی ملک بیلجیم کےشہر برسلزکے ہوائی اڈے اور برسلز میٹرو میں منگل کے روز ہونے والے بم دھماکوں میں کئی اسرائیلی بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برسلز میں منگل کے روز ہونے والے بم دھماکوں کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے ہنگامی حالت کااعلان کردیا تھا۔ بیلجیم کی وزارت داخلہ کے ترجمان جان گیمبون کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت کا نفاذ تیسرے سے چوتھے درجے کے درمیان کیا گیا ہے جو کہ انتہائی درجے کی ایمرجنسی ہے۔دارالحکومت برسلز کے میئر روڈی فیرفروٹ کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پرہونے والے دھماکوں میں کئی غیرملکی بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں کئی غیرملکی اور اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں۔
برسلز کے طبی ذرائع کے مطابق کم سے کم 23 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں متعدد اسرائیلی بھی شامل ہیں۔
