(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانوی روزنامہ سنڈے ٹائمز اورجیوش کرونکل نے گذشتہ دنوں اکثر رپورٹوں میں کہا تھا کہ چیمبل کو اسرائیل کی انٹلیجنس کے خلاف اپنے فیس بک پرپیغام جاری کرنے کی پاداش میں پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے کہ جس کی چیمبل نے پوری طرح سے تردید کردی ۔
صیہونی روزنامہ ہارٹز کے مطابق باب چیمبل نے گذشتہ ماہ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ برسلز بم دھماکوں میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے ۔اسی طرح کے ایک اور واقعے میں لیبرپارٹی کے سابق پارلیمانی امیدوار وکی کربی کہ جنہوں نے 2014 ء میں اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ صیہونی یہودی جرمنی کے سابق تاناشاہ ہٹلر کے پیروکار ہیں کو دو بار پارٹی سے معطل کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ لیبرپارٹی کہ جس نے ٹونی بلیر اور گارڈن برون کی قیادت میں برطانوی حکومت کی بھاگ دوڑ سنبھالی تھی جیمی کاربین آج اس پارٹی کی قیادت کررہے ہیں ۔
لیبرپارٹی کے سربراہ نے اسکائی نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹریو میں کہا تھا کہ پارٹی کا صدرمنتخب ہونے کے بعد میں نے مسلسل اسلام فوبیا واقعات کی مذمت کی ہے اورمیں اپنے معاشرے کے اندر کسی بھی طرح کی نسل پرستی کے خلاف ہوں ۔
