رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ شب فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل اور اردن پر مشتمل ایک وزارتی اجلاس بحر مردار کے مقام پر ہوا جس میں تینوں حکومتوں نے باہمی تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بحر مردار کے مقام پر ہونے والے اجلاس میں اسرائیلی وزیر صنعت واقتصادیات ایلی کوھین، اردن کے علاقائی تعاون کے وزیر عماد فاخوری اور فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی جب کہ جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں غرب اردن کے مشرقی شہر اریحا میں ایک زرعی اور تجارتی فارم کے قیام پر غور کیا گیا۔
سنہ 2016ء کے بعد کسی اردنی وزیر کی اسرائیلی وزیر کے ساتھ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہے۔