(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خلیجی ریاست بحرین کے شاہی خاندان کے ایک سرکردہ وفد نے گذشتہ روز اسرائیلی صدر سے ملاقات کی جبکہ بحرین نے سرکاری طور پر اسرائیلی حکام کو درخواست دی ہے کہ وہ تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کی اجازت فراہم کرے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرین کی شاہ حمد کونسل برائے امن وبقائے باہمی کے چیئرمین خالد بن خلیفہ آل خلیفہ کی قیادت میں بحرین کے شاہی خاندان کی متعدد شخصیات نے اسرائیلی صدر رؤف ریفلین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر اسرائیلی صدرکا کہنا تھا کہ ، "اسرائیل اور بحرین دونوں مذہب اور رواداری کی آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اور مختلف معاشروں کو اپنے معاشرے کو تقویت بخشنے کے اقدامات کیلئے باہم کوششوں پر یقین رکھتے ہیں ۔”
انھوں نے کہا ، ” بحرینی فرمانرواں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے اپنے اعلان میں بہت خوبصورت بات کہی کہ ، مذہب کو پوری دنیا میں ہم آہنگی اور تعاون کی طاقت ہونا چاہئے اور اہم اس پر مکمل یقین رکھتے ہیں ۔