• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 31 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایک ہفتے کے اندر ترکی اور اسرائیل کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کا امکان

منگل 21-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1741
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان پانچ سال قبل تعطل کا شکار ہونے والے تعلقات بحالی کے قریب ہیں اور رواں ماہ کے آخر تک یعنی اگلے ایک ہفتے کےدوران انقرہ اور تل ابیب میں تعلقات بحال ہونے کا سمجھوتہ طے پانے کا امکان ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل اورترکی کے مذاکرات کاروں کی باہمی ملاقات آئندہ ہفتے طے پائی ہے، جس میں امکان ہے کہ دونوں ملک تعلقات کی بحالی کے لیے کسی حتمی سمجھوتے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ملکوں کی طرف سے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔ دونوں نے جلد از جلد سمجھوتہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترکی اور روس دونوں دو طرفہ معاہدہ طے کرنے کے لیے اپنے اپنے طورپر لچک دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان سنہ2010ء کو اس وقت تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے جب اسرائیلی فوج نے کھلے سمندر میں ترکی کے ایک امدادی جہاز پر حملہ کر کے کم سے کم نو ترک امدادی کارکنوں کو شہید اور 50 کو زخمی کرنے کے بعد عالمی امدادی قافلے میں شامل سیکڑوں رضاکاروں اور اہم شخصیات کو یرغمال بنا لیا تھا۔ یہ امدادی جہاز غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے اشیائے ضروریہ لے کر غزہ جا رہے تھے۔

گذشتہ چند ماہ کے دوران یہ خبریں آئی تھیں کہ ترکی اور اسرائیل باہمی ناراضی کو ختم کرتے ہوئے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔ ترکی کی جانب سے عائد کردہ شرائط میں ایک شرط یہ بھی عائد کی تھی کہ اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے جبکہ اسرائیل نے ترکی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ہاں قیام پذیر اسلامی تحری مزاحمت ’’حماس‘‘ کی جلا وطن قیادت کو وہاں سے نکالے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieایک ہفتے کے اندر ترکی اور اسرائیل کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کا امکان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.