رپورٹ کے مطابق 55 سالہ یہودی مذہبی پیشوا یحیئیل روتھمان ایک سال قبل اس وقت شدید زخمی ہوگیا تھا جب بیت المقدس میں ایک اسرائیلی معبد میں گھس کر دو فلسطینی شہریوں نے فدائی کرکے چھ یہودیوں کو ہلاک اور متعدد زخمی کردیا تھا۔
یہ واقعہ پچھلے سال اکتوبر کے اوائل میں پیش آیا تھا جب دو فسطینیوں ابو جمل اور غسان نے ایک معبد میں گھس کر یہودیوں کونشانہ بنایا تھا۔ حملے میں 6 یہودی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔