(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایران میں نمائندہ حماس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون برائے خارجہ امور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورت حال اور اہم مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے نمائندہ ڈاکٹر خالد القدومی نے گذشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون برائے خارجہ امور امیر عبداللھیان سے ملاقات کی اس موقع پر ایران فلسطین فرینڈشپ کمیٹی کے چیئرمین عباس غلرو اور متعدد ارکان پارلیمنٹ سے سمیت ایران میں اسلامی جہاد کے مندوب ناصر ابو اشریف اور لبنانی تحریک امل کے مندوب صلاح فحص بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤںنے قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم اور عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی دوڑ، فلسطینی قوم کے حقوق غصب کرنے مجرمانہ مہم اور خطے میں صہیونی ریاست کے بڑھتے اثرو نفوذ کی روک تھام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔