• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا: محمد جواد ظریف

پیر 07-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0568
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے پیر کے دن انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے پانچویں ہنگامی اجلاس میں تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مسجدالاقصی اور قدس کی صورتحال کو بدلنے کے درپے ہے اور وہ اپنے توسیع پسندانہ منصوبے پر پردہ ڈالنے کے لئے انتہا پسندانہ صیہونی اقدامات کا سہارا لے رہی ہے۔ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی اور قدس کو صیہونی رنگ میں رنگنے اور ان کی جغرافیائی صورتحال کو تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعدد وجوہات کی بنا پر اقوام متحدہ کے منشور میں درج اپنی ذمےداری پوری نہیں کی اور اس نے صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیاں جاری رہنے کی اجازت دی حالانکہ یہ پالیسیاں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ محمد جواد ظریف کا مزید کہناتھا کہ مسلمانوں کو اپنے اختلافات ختم کر کے فلسطین پر سے قبضے کے مکمل خاتمے کے لئے عملی طور پر اقدامات انجام دینے چاہئیں۔

محمد جواد ظریف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنی ذمےداری پوری کرنے پر تاکید کرتا ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اس بات سے آگاہ ہے کہ حالیہ عشروں کے دوران فلسطینی کاز کی حمایت کرنے کی وجہ سے ہی اس پر دباؤ ڈالا گیا لیکن اس کے باوجود وہ اپنی اس پالیسی کو جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا پانچواں ہنگامی سربراہی اجلاس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineایران فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا: محمد جواد ظریف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.