(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی تحریک الفتح نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں فلسطینی عوام کا بڑا حامی ملک ہے۔
الفتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے رکن عباس زکی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی ہمیشہ حمایت کی ہے لیکن علاقے میں امریکا کے ایجنٹ ایران کو خطرہ بناکر پیش کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعاون اور رابطے کی برقراری کا جواز پیش کرسکیں۔ الفتح تحریک کی مرکزکی کمیٹی کے رکن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینی قوم نے صیہونی حکومت کی مختلف قسم کی ریاستی دہشت گردی کا سامنا کیا ہے کہا کہ علاقے کے عرب ملکوں نے سرزمین فلسطین پر صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لئے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انتفاضہ قدس صیہونی حکومت کی توسیع پسندیوں اور سازشوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔ الفتح کے رہنما عباس زکی نے علاقے میں استقامتی محاذ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت علاقے پر اپنا تسلط قائم نہیں کرسکتی۔