عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی حکومت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار ادارے‘اونروا‘ کی امداد بند کیے جانے کے خلاف اردن میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپ’الوحدات‘ کی مرکزی جامع مسجد سے سیکڑوں افراد کا ایک جلوس نکلا جو ریلی کی شکل میں جنوبی عمان میں’اونروا‘ کے انتظامی امور کے دفتر کے سامنے جا کر ختم ہوا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کیے جانے کے خلاف شدید نعرےÂ درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزین رہنماؤں نے امداد کی بندش کو امریکا کی انتقامی کارروائی اور صیہونی نوازی قرار دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا امریکی حکومت صیہونی لابی کے دباؤ میں آ کر لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کے مُسلمہ حقوق کو ختم کرنے کی سازشیں کررہی ہے۔