فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’اونروا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں دفتر کی بندش سے متعلق آنے والی تمام اطلاعات قطعی بے بنیاد ہیں۔ ہم نہ تو غزہ میں دفتر بند کررہے ہیں اور نہ ہی ملازمین کو فارغ کرنے کا کوئی پلان تیار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ ’اونروا‘ کو فنڈنگ کی قلت کا سامنا ہے، جس کے باعث وہ غزہ کی پٹی میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہے اور جلد ہی دفتر بند کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اونروا کے ترجمان سامی مشعشع نے ایک بیان میں کہا کہ ’ریلیف ایجنسی غزہ کی پٹی میں اپنے منصوبے جاری رکھنے کی پابند ہے۔ اونروا کی ذمہ داری میں غزہ سب سے اہم اور بڑا علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ فلسطینی پناہ گزینوں کے فلاحی منصوبے کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اونرا غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے تحفظ اور ان کی تعلیم اور صحت کی سروسز فراہم کر رہی ہے اور یہ خدمات جاری ہیں گی۔