• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’اونروا‘ کا فلسطینی پناہ گزینوں کی سروسز محدود کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان

پیر 18-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1043
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی جانب سے 100 دن سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے احتجاجی، دھرنوں اور ہڑتالوں کے بعد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’’اونروا‘‘ نے پناہ گزینوں کی صحت کی سہولیات محدود کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’’اونروا‘‘ کے کرائسز سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کی ریلیف ایجنسی نے لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت کے شعبے میں امداد کم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’اونروا‘ کی جانب سے یہ اقدام فلسطینی پناہ گزینوں اور ان کی نمائندہ جماعتوں کی جانب سے ایک سو دن کے مسلسل احتجاج کے بعد ان کے مطالبات پورے کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیروت میں موجود لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو پچھلے کچھ عرصے سے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کم کردی گئی تھی جس پر پناہ گزینوں نے اقوام متحدہ کے ریجنل ہیڈ کواٹر اور اونروا کے دفتر کا کئی بار گھیراؤ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ماہ سے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

طویل احتجاج کے بعد اونروا نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی ادارہ پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ لبنان میں 4 لاکھ 83 ہزار فلسطینی پناہ گزین اقوام متحدہ کے قائم کردہ کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ ان کی تعلیم، صحت اور سماجی بہبود سمیت ہرطرح کی ضروریات کی تکمیل اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’’اونروا‘‘ کی ذمہ داری ہے مگر پچھلے کچھ عرصے سے اونروا کی جانب سے بھی یہ بہانا تراشا گیا تھا کہ دوسرے عرب ممالک میں پیدا ہونے والے بحرانوں کے باعث ادارے کو ملنے والی امداد کم ہوگئی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.