نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں امریکی شہر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور انڈونیشیا کے نائب صدر یوسف کالا نے خفیہ ملاقات کی تھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ریڈیو نے بتایا ہے کہ نیتن یاھو نے گذشتہ ہفتے کے آخرمیں نیویارک میں خفیہ ملاقات کی تھی۔خیال رہے کہ انڈونیشیا اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم نہیں مگر دونوں ملکوں میں تجارتی، سیاحتی اور دیگر شعبوں میں روابطÂ قائم ہیں۔ سنہ 1990ء میں کچھ عرصے کے لیے اسرائیل اور انڈونیشیا میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ یہ تعلقات سابق صہیونی صدر اسحاق رابین کے دور تک رہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ روابط رہےہیں مگر اعلانیہ طورپر انڈونیشیا فلسطینیوں کی حمایت کرتا ہے۔
گذشتہ جون میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انڈونیشیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے تیار ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق جکارتا کی حکومت نے اسرائیلی سیاحوں کے لیے اپنی سرزمین میں داخلے پر پابندی اٹھا دی تھی۔ اس سے قبل اسرائیل نے بھی انڈونیشیا کے باشندوں کو ویزے جاری کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
اخباری اطلاعات کے مطابق نیتن یاھو اور انڈنیشیا کے نائب صدر کے درمیانÂ ہونے والی ملاقات پر صہیونی حکومت کی طرف سے کسی قسم کا سرکاری رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا۔