• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انسانی حقوق کے اداروں پر قدغنیں صہیونی نسل پرستی کا واضح ثبوت

اتوار 26-02-2017
in عالمی خبریں
0
0Pala6217
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ پر پابندیوں کے خلاف  اور ’راٹئس واچ‘ کے ساتھ فلسطین کی 21 انسانی حقوق کی تنظیموں نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی اکیس فلسطینی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں جس میں ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے مندوب کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی انتقامی پالیسی اور ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے مندوب کو کام کی اجازت دینے سے روکنا جمہوری اور شہری آزادیوں پر حملہ ہے۔ ایک ایسی بین الاقوامی تنظیم جو 91 ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھتی ہے کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور اندرون اسرائیل قدغنیں عاید کرنے کا کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانون جواز نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست انسانی حقوق کی تنظیموں کو انتقامی پالیسی کا نشانہ بنا کر پوری دنیا میں اپنے نسل پرست تشخص کو راسخ کررہی ہے۔ صہیونی ریاست کے اس اقدام سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ صہیونی اپنے جرائم سے خوف زدہ ہیں اور  انسانی حقوق کی تنظیموں کا گلہ گھوٹ کر اپنے جرائم کی پردہ پوشی کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی تنظیموں میں بتسلیم، اسرائیل ایم نسٹی انٹرنیشنل، بمکوم، جیشاہ، جنرل کمیٹی برائے انسداد تشدد، ھموکید، مرکز دفاع برائے فرد، انسانی حقوق دفاع فنڈ، حقل، رابطہ دفاع برائے انسانی حقوق، یش دین، محسوم واچ، مرکز عدالہ، عمق شفہ، عقفوت، یکجہتی فورم برائے مساوات، ویمن پیس الائنس، ڈاکٹرز برائے انسانی حقوق اور شوفریم شتیکا نے دستخط کے ہیں۔

خیال  ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے بتایا کہ صہیونی حکومت نے تنظیم کو فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کی نگرانی کرنے کی اجازت دینے سے روک دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ‘ہیومن رائٹس واچ‘ فلسطینیوں کی ’بے جا حمایت‘ کر رہی ہے۔ اس لیے اس گروپ کو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں سروسز فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے تنظیم کے اسرائیل میں متعین ڈائریکٹر کوکام سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل اسے انسانی حقوق کے نمائندہ کے طور پر تسلیم نہیں کرتا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے تنظیم کے ایک سینیر عہدیدار عمر شاکر کو اپنی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ صہیونی ریاست کا دعویٰ ہے کہ ہیومن رائٹس واچ فلسطینیوں کی سیاسی خدمت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی حمایت میں پروپیگنڈہ کرتے ہوئے اسرائیل کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieانسانی حقوق کے اداروں پر قدغنیں صہیونی نسل پرستی کا واضح ثبوت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.