• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

انسانی حقوق کونسل کی صہیونی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش

اتوار 27-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0797
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے زیرانتظام انسانی حقوق کونسل نے ایک نئی قرارداد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے سمیت فلسطین کے دوسرے متنازع علاقوں میں قائم اسرائیل کی تمام تجارتی فرموں کو بلیک لسٹ قرار دینے کی حمایت کی گئی ہے۔ انسانی حقوق کونسل کے اس فیصلے پر فلسطینی سیاسی قیادت کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے اور اسے اسرائیلی بائیکاٹ تحریک کی فتح قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے صدر دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیل کی تجارتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ قراردینے کی ایک قرارداد پیش کی گئی جسے بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور سنہ 1967 ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں قائم اسرائیل کے تمام کارخانے اور تجارتی کمپنیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کونسل ایسی تمام اسرائیلی کمپنیوں کو متنازع فلسطینی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں انہیں بلیک لسٹ قرار دینے کی سفارش کرتی ہے۔ قرارداد کی حمایت میں 32 جب کہ مخالفت میں 15 ووٹ ڈالے گئے۔ اس موقع پر البانیا، بیٹسوانا، کانگو، ایتھوپیا، جارجیا، جرمنی، گانا، بھارت، لاتفیا، ہالینڈ، باراگوائے، کوریا، توگو اور برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یو این انسانی حقوق کونسل کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد پر فلسطین کی سیاسی قیادت نے مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ فلسطینی پروگریسیو پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ البرغوثی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کی تجارتی فرموں کو بلیک لسٹ کرنے کی حمایت پرمبنی قرارداد صہیونی ریاست کے عالمی معاشی بائیکاٹ کے حوالے سے جاری تحریک کی کامیابی کی واضح ثبوت ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineانسانی حقوق کونسل کی صہیونی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.