• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے

جمعرات 03-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0517
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز،مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن آئندہ منگل کو دو روزہ دورے پر اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ صہیونی قیادت سے ملاقاتوں میں اسرائیل کی فوجی امداد کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن اپنے دورہ اسرائیل کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دیگر عہدیداروں سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ ان ملاقاتوں میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور خطے میں تیزی سے بدلتے حالات کے تناظر میں اسرائیل کی فوجی امداد میں اضافے کے لیے بات چیت کی جائےگی۔

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر ایک ایسے وقت میں اسرائیل کے دورے پرآ رہے ہیں جب فلسطین میں اسرائیل کی غیرقانونی یہودی آباد کاری جاری ہے۔امریکی حکام کی جانب سے جوبائیڈن کے دورے کا اعلان اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ خدشہ ہے کہ ان کی آمد سے قبل مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیل یہودی توسیع پسندی کے نئے منصوبوں کا اعلان نہ کرے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ واشنگٹن کے عہدیداروں کی جانب سے اسرائیلی حکام سے ٹیلیفون پر کی جانے والی بات چیت میں ان سے کہا تھا کہ وہ جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل کا اعلان نہ کریں۔ ساتھ ہی اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ جوبائیڈن کے دورے کے دوران فلسطینی علاقوں میں متنازع یہودی کالونیوں میں توسیع کے اعلانات سے گریز کریں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineامریکی نائب صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.