واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اپریل میں سینیٹ کے دباؤ میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے لئے امریکی فوجی امداد کی تاریخ کا سب بڑا فوجی پیکیج دے گی۔
امریکا اور اسرائیل نے دوہزار اٹھارہ میں ختم ہونے والے اپنے فوجی معاہدے کی مدت میں توسیع کے لئے بھی بلا وقفہ مذاکرات شروع کر دئے ہیں ان دونوں حکومتوں کی کوشش ہے کہ اس معاہدے کی مدت آئندہ دس برسوں کے لئے مزید بڑھا دی جائے۔
بہت سے مبصرین امریکی حکومت کی طرف سے صیہونی حکومت کو دئے جانے والے اس فوجی پیکیج کو امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں- اس وقت امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے صیہونی حکومت اور صیہونی لابی کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔