(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امارات اور بحرین کے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدوں پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ،امریکا میں یہودیوں نے بھی مظاہروں میں شرکت کی۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کےمعاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد مقبوضہ فلسطین سمیت دنیا کےمختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت یہودی باشندوں نے بھی شرکت کی ۔
سیکڑوں مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ور بحرین اور امارات کے سربراہوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی دوسری جانب فلسطینیوں نے عرب ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف آن لائن مہم شروع کی لاکھوں افراد نے فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کئے۔