• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان نہیں مانتے: اردن

جمعہ 20-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10401
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت نے امریکا کی طرف سے تل ابیب میں قائم اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کا اعلان باطل ہے اور اس  سے القدس سے متعلق عالمی قانون پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان محمد المومنی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان امن مساعی کو تباہ کرنے کا موجب بنے گا۔ اس اعلان سے صرف انتہا پسندوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کاہ کہ مسئلہ فلسطین کا مسلسل حل طلب رہنا خطے میں انتہا پسندی کے فروغ اور فلسطینیوں میں مایوسی کا موجب بن رہا ہے۔

محمد المومنی کا کہنا تھا کہ اردن القدس کے بارے میں امریکی اعلان کی مخالفت کے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔ القدس کے حوالے سے عالمی برادری کا اجماع ہے اور ہم یک طرفہ طور پر اٹھائے گئے امریکی اور اسرائیلی اقدامات کو نہیں مانتے۔ یک طرفہ طور پر اسرائیل اور امریکا کے اقدامات امن مساعی کو نقصان پہنچانے کا باعث بنیں گے اور اس کے نتیجے میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کی کوششیں بری طرح متاثر ہوں گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ مئی میں امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے اعلان پر عمل درآمد کویقنی بنائیں گے۔

قبل ازیں امریکی نائب صدر نے کہا تھا کہ سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی سنہ 2019ء کے آخر تک ہوگی۔

گذشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی اور مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا ابدی دارالحکومت تسلیم کیا تھا اور ساتھ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.