• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

القدس میں امدادی آپریشن بند کرنا اسرائیل کا انتقامی اقدام ہوگا: اونروا

ہفتہ 06-10-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala112115
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کی ‘ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’ اونروا نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایجنسی کے امدادی آپریشن بند کرنے اور امدادی ادارے کے کارکنوں کو نکال باہر کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ اونروا کا کہنا ہے کہ القدس میں ایجنسی کے امدادی آپریشن بند کرنے کا اسرائیلی فیصلہ سوچی سمجھی انتقامی کارروائی سمجھا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’اونروا‘‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی ادارے کے بیت المقدس میں موجود مراکز بند کرنا اور اس کے امدادی پروگرامات ختم کرنے کا اسرائیلی اعلان باعث تشویش ہے۔ القدس میں اسرائیلی بلدیہ کی کا اعلان انتقامی سوچ کا مظہر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے "اونروا” کے تمام پروجیکٹ معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے انہیں بند کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اگر ایسا کیا گیا تو اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد متاثر ہوں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے کہا تھا کہ وہ القدس میں موجود "اونروا” کے تمام پروجیکٹ بند کرتے ہوئے امدادی ایجنسی کے کارکنوں کو نکال باہر کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

اسرائیل کے نیوز نیٹ ورک اور ٹی وی چینل 2 کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ نے ‘اونروا’ کے زیراہتمام چلنے والے تمام ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں اسکول، اسپتال، بچوں کی بہبود کے مراکز اور کئی دوسرے ادارے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کے ‘شعفاط’ کا "پناہ گزین” کا اسٹیٹس ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں‌ بتایا گیا کہ بیت المقدس میں ‘اونروا’ کے امدادی آپریشن کی بندش کا پلان امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی کی امداد بند کرنے کے اعلان کا حصہ ہے۔ امریکی اعلان اور اقدام نے ‘اونروا’ کے پروگرامات بند کرنے کے لیے صیہونی ریاست کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں ’اونروا’ کا امدادی آپریشن بند کرنے میں امریکا کی معاونت حاصل ہے اور اسرائیلی حکومت عن قریب اس پلان کو حتمی شکل دے گی۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں ‘اونروا’ کے امدادی پروگرام کی بندش کے نتیجے میں 1200 طلباء براہ راست متاثر ہوں گے۔ ان میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں قائم بوائز اور گرلز اسکولوں کے 150 بچے، وادی الجوز کے گرلز اسکول کے ، سلوان میں پرائمری بوائز اسکول کے 100، صور باھر میں دو اسکولوں کے 350 بچے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی امداد رواں سال بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی 325 ملین ڈالر میں سے 65 ملین امداد کم کی جب کہ بعد میں تمام امداد بند کرتے ہوئے امدادی ایجنسی ہی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

"اونروا” کا قیام سنہ 1948ء میں فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام اور ہزاروں فلسطینیوں کو طاقت کے بل پران کے گھروں سے نکالے جانے کے بعد عمل میں لایا گیا تھا۔ قیام اسرائیل کے بعد فلسطین سے 50 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا۔ یہ فلسطینی پناہ گزین اندرون ملک کے ساتھ اردن، شام، لبنان، غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کیمپوں میں عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ ان کی تعلیم، صحت، سماجی بہبود، بنیادی ڈھانچے، تحفظ اور دیگر ضروریات کی فراہمی "اونروا” کے ذمہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس میں امدادی آپریشن بند کرنا اسرائیل کا انتقامی اقدام ہوگا: اونروا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.