نیو یارک – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر اسرائیلی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے بارے میں اپنے ذیلی ادارے اسکوا کی رپورٹ واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے امریکا اور صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر اقوام متحدہ میں مغربی ایشیا کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کےادارے اسکوا کی اس رپورٹ کو واپس لینے کا حکم دیا ہے۔اقوام متحدہ میں مغربی ایشیا کے اقتصادی اور سماجی کمیشن کے ادارے نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ صیہونی حکومت فلسطین عوام پر اپارتھائیڈ یا نسل پرستانہ نظام مسلط کئے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا تھا کہ وہ اس رپورٹ کو واپس لے۔
اقوام متحدہ نے اسرائیلی طیاروں کے ذریعے لبنان کی فضائی حدود کی روزانہ خلاف ورزی کے واقعات کی مذمت نہ کرتے ہوئے صرف اظہار تشویش پر ہی اکتفا کیا ہے۔