(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مندوب نے غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے دفترمیں جماعت کی قیادت سےملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، غزہ کی ناکہ بندی اور اسرائیلی جارحیت سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کےایک وفد نے غزہ کی پٹی کے مغرب میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر میں یو این مندوب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو، پانی اور بجلی کے بحران کےحل اور غزہ کی پٹی کے ملازمین کے مطالبات پر بات چیت کی گئی۔