• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انتظامی حراست میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

جمعرات 18-02-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0357
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نیکولائی میلاڈینوف نے اپنے غزہ کی کے دورے کے دوران اسرائیل سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ جیلوں میں انتظامی حراست میں ڈالے گئے تمام قیدیوں کو فوری طورپر رہا کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتالی فلسطینی صحافی محمد القیق کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی بھی طورپر درست نہیں ہے۔ انتظامی حراست اور بھوک ہڑتالی قیدیوں کے ساتھ اسرائیل کی بدسلوکی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کے زمرے میں آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اپنے دورے کے دوران نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مندوب کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے ایشوز کے بارے میں اقوام متحدہ کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی صحافی محمد القیق کی حالت تشویشناک ہے اور اس کی رہائی میں ٹال مٹول انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہےکیونکہ بھول ہڑتالی فلسطینی کی زندگی بچانے کے لیے اسرائیلی حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

اپنے دورہ غزہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے میلاڈینوف نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت اور اتحاد و یکجہتی قائم کرنا اور غزہ اور مغربی کنارے کو ایک انتظامی دھارے میں لانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ دوسرا مقصد غزہ کے جنگ سے تباہ ہونے والے علاقوں کی تعمیراور بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے کاموں کے لیے تعمیراتی سامان کی غزہ کو ترسیل میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی دھڑوں کو جمہوری اصولوں کی خاطر آپس میں مل کرآگے بڑھنا چاہیے۔

غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی ترجیحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے یو این مندوب نے کہا کہ عالمی ادارہ غزہ کے تمام اندرونی اور بیرونی راہ داریوں کو کھلا دیکھنا چاہتا ہے۔ انہو میلاڈینوف نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے ضمن میں کچھ بہتری ہوئی ہے مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاقوام متحدہ کا انتظامی حراست میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.