(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اقوام متحدہ کے حکام نے اسرائیل سے صر بہار میں فلسطینی تعمیرات کی مزید مسماری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اراضی میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار برائے انسانی حقوق’جیمی میک گوڈریک’ غرب اردن میں امدادی ادارے’اونروا’ کی ڈائریکٹر ریلیف آپریشن، گوین لویس، فلسطین میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق جیمسن ھینان اور دیگر عہدیداروںنے صہیونی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جنوب مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوںکے مکانات کی مسماری کا منصوبوں پرعمل درآمد روکے.
انہوں نے کہا کے ہم بہت غور سے بیت المقدس میں کی جانے والی اسرائیلی سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے میں 17 کے قریب فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ مزید 350 لوگ اپنا گھر کھونے کے خوف میں مبتلا ہیں۔جس کی وجہ اسرائیل کا آئندہ دنوں میں مزید 70 کے قریب عمارتیں ڈھانے کا منصوبہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام تر قانونی دباو کے باوجود اسرائیلی حکام نے مقامی فلسطینیوں کو اپنے گھر گرانے کے نوٹس جاری کیے کہ وہ اپنے گھر خود مسمار کردیں جو کہ ایک غیر قانونی اور ظالمانہ عمل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گھروں کی مسلسل مسماری اور فوجی تشدد بہت سارے فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور آبائی علاقے سے دربدر ہونے پر مجبور کر سکتا ہے۔