واشنگٹن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی حکومت نے صہیونی ریاست کے غیر مشروط دفاع اورعالمی اداروں میں Â اسرائیل کا مکمل تحفظ کریں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی نئی خاتون سفیرہ نیکی ھیلی نے یو این میں امریکی سفیر ڈانی ڈانون کو ٹیلیفون کرکے ان سے عہد کیا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ میں اسرائیل کا آہنی طریقے سے دفاع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا دسمبر 2016ء کو سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف منظور کردہ قرارداد Â جیسی قرارداد دوبارہ پیش نہیں کرنے دی جائے گی جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ بیت المقدس اور غرب اردن پر قبضہ چھوڑ دے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبرمیں سلامتی کونسل میں ایک قرارداد منظورکی تھی جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کا سلسلہ بند کرے اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات بحال کرے۔