(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) افریقی ریاستوں کے گروپ کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی جرائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔اقوام متحدہ فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی جیسے کا اقدامات پر اسرائیل کے محاسبہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اکتالیسویں سیشن میں افریقی گروپ نے فلسطینی میں جاری اسرائیلی جرائم کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی میں انسانی حقوق کی بدتر صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسرائیل سے جواب طلبی کرے۔
افریقی گروپ کے اقوام متحدہ میں ترجمان اینڈریو ڈی کانسیکو نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ فلسطین کی ابتر صورتحال کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم،غیرقانونی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے،فلسطینیوں کی نسل کشی اور انکو بلا جواز جیلوں میں محبوس رکھنا انسانی حقوق کی بد تر صورت حال کی عکاسی کرتا ہے اور عالمی برادری کو اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔
یاد رہے کہ افریقی ریاستی گروپ میں چون افریقی ممالک شامل ہیں جو کہ اقوام متحدہ کی کل تعداد کا اٹھائیس فیصد ہیں۔