سسلی (اٹلی) – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اٹلی کے شہرمیسینا کے مئیر ریانتو اکورینتی نے غزہ کے لئے خواتین کی کشتی پر سوار خواتین سے ملاقات کی اور محاصرے کی شکار اہلیان غزہ سے حمایت کا اظہار کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اکورینتی نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دونوں کشتیوں زیتونیہ اور امل کا راستہ نہ روکیں۔ مسینا کے کئی شہریوں نے جمعہ کی شام کو مسیینا پہنچنے والی کشتی زیتونیہ کا استقبال کیا۔امل کشتی ابھی کل ہی اتوار کے روز اپنی ساتھی کشتی کے ساتھ آ کر ملی ہے۔ یہ دونوں کشتیاں اسی ہفتے کے دوران غزہ کی طرف اپنا سفر دوبارہ شروع کریں گی۔
