• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

‘اسکنڈی نیوین’ ملکوں کی فضائی کمپنی نے اسرائیل کے لیے پروازیں بند کردیں

جمعرات 22-10-2015
in عالمی خبریں
0
SAS Air
0
SHARES
4
VIEWS

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسکینڈی نیوین ملکوں کی فضائی کمپنی "ساس” نے بیت المقدس میں جاری کشیدگی کے باعث اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہیں۔

رپورٹ نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی یورپ کے ملکوں ناروے، سویڈن اور ڈنمارک سمیت دیگر ملکوں میں فضائی سروس مہیا کرنے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان ملکوں میں اسرائیل آنے والے مسافروں کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے۔ فلسطین کے موجودہ کشیدہ حالات اور فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے باعث اسکینڈی نیوین ملکوں کے باشندے اسرائیل کی طرف سفر سے گریز کررہے ہیں۔ اس لیے کمپنی کو اپنی پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنا پڑی ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں "ساس” کو اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں جاری رکھ کر مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے کیونکہ دونوں اطراف سے مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کو بھی "ساس” کی جانب سے پروازیں معطل کرنے کے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طورپر آگاہ کردیا گیا ہے۔ کمپنی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اسکینیڈی نیوین ملکوں اور اسرائیل کے درمیان مسافر برادر پروازیں چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت سیاحت نے "ساس” کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکینیڈی نیوین ملکوں کے شہریوں کو اسرائیل آمد ورفت جاری رکھنی چاہیے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.